حیدرآباد۔7۔فروری (اعتماد نیوز)سپریم کورٹ میں ریاست کی تقسیم کے خلاف داخل
کردہ 9درخواستوں کو مسترد کردیا گیا۔اس سے قبل بھی سپریم کورٹ نے ریاست کی
تقسیم کے خلاف معاملہ پر کچھ فیصلہ صادر
کرنے سے انکار کیا۔ چنانچہ سپریم
کورٹ نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں اس مسئلہ پر کوئی کاروائی نہیں کی جا
سکتی۔اسکے علاوہ دفعہ نمبر 3پر وضاحت کرنے سے متعلق کئے گئے سوال کو سپریم
کورٹ نے نظر انداز کر دیا۔